ان کو کچل دیں جو پاکستان؟

0
57
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن!پچھلے دو ہفتوں سے ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے کالم درج نہ گرسکا جس کی وجہ سے ربط برقرار نہ رہ سکا پچھلا کالم بڑی محنت سے لکھا جب اس کو اپنے پبلشر مجیب لودھی صاحب کے واٹس آپ پر لوڈ کرنے لگا تو انگلی ڈلیٹ کے بٹن پر لگ گئی جس کی وجہ سے سارا کالم ہی دفن ہو گیا اور دوسرا اتنا طویل ہو گیا کہ اس کا بوجھ نہ واٹس اپ اٹھا سکا نہ فیس بک خیر اسی طرح میرے کان نواز شریف کے سیاسی کارپوریشن نوزل لیگ کے ملازمین ثنا اللہ رانا ، جاوید لطیف، خواجہ سعد رفیق ، ماسٹر عرفان صدیقی اور آصف کرمانی کے اس جملہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکے کہ نواز شریف کو وزیر اعظم اسٹیبلشمنٹ بنا نا چاہتی تھی لیکن انہوں نے خود انکار کر دیا ، دوسرا یہ کہ اس کو دو تہائی تو کیا سادہ اکثریت بھی نہیں ملی اس کے بعد اس کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ وزیر اعظم کے منصب پر بیٹھتا بھئی بہت خوب ملازمین نے اپنی اپنی طاویلوں میں شکست کا اقرار کر لیا کہ فروری کے انتخاب میں پوری قوم خاص طور پر لاہوریوں نے ایسی چھترول کر دی ہے کہ وزارت اعظمی کے منصب پر تو کیا کسی سرکاری کرسی پر بیھٹنے کا قابل نہیں چھوڑا واہ میرے مولا، قارئین وطن! ہمارے نوزل لیگ اور ان کے سہولت کاروں کے مئی کے کارنامہ سجانے کی برسی کو کچھ ہی دن رہ گئے ہیں نواز اور شہباز کا جتنا تخریب کاری میں اور قومی وسائل کو لوٹنے میں دماغ چلتا ہے کسی اور کام میں نہیں چلتا اور اوپر سے ان کی قسمت کی خوبی کے ہمارے جرنل عاصم منیر اور ان کے پیاروں کی اعانت بھی ان کو حاصل ہو گئی ہے بھلے اس کے لئے انہوں نے کون سے اپنی نیک کمائی سے دولت نچھاور کی ہے قومی خزانے کو لوٹ کر ہی اربوں روپے سے بیٹی اور بھائی کی مسند خریدی ہے – دوسرا سیاست کے حقیقی شیر عمران خان نیازی کو اور اس کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل کروا کر چوروں کی طرح نقب لگا کر قابض ہیں اور اوپر سے کہتے ہیں کہ ہم جمہوریت پسند ہیں ۔قارئین وطن! قوم نے فروری کو اپنی ڈیوٹی دے دی ہی چوروں ڈاکوں اور لٹیروں کو شکست دے کر – چھ ججوں نے اپنے قاضی کے خلاف بغاوت کر کے اپنا حصہ ڈال دیا ہے اب باری رہ گئی ہے بریگیڈئیرز ، کر نلوں ، میجروں اور کپتانوں کی کے وہ اب اٹھ کر جرنل عاصم اور اس کے پانچ پیاروں کے خلاف بغاوت کر کے ملک کو طاغوتی قووتوں کے پنجے سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں یہ ملک کے ہر قریہ سے افواج کے لئے پیغام ہے -اور وطن سے باہر بیٹھے پاکستانیوں کے لئے بھی ضروری ہے کے ہر فورم پر ہر اس غنیم کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور ان کو کچل دیں جو پاکستان کو کچلنا چاہتے ہیں پاکستان زندہ باد۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here