اسلام آباد:
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے لنکن کرکٹرزکو دھمکی دی کہ پاکستان گئے تو آئی پی ایل سے فارغ کردیے جاو گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہرمعاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیزکو شرم آنی چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو وہ آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔