کراچی میں مکھیوں کی بھر مار پر میئر وسیم اختر عدالت طلب

0
134

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گندگی، کچرے کے ڈھیر اور مکھیوں کی بھر مار کیخلاف درخواست پر سیکرٹری بلدیات اور میئر کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

جسٹس سید اظہر حسن رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہر میں گندگی، کچرے کے ڈھیر اور مکھیوں کی بھرمار کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

میئر کراچی وسیم اختر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز) کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ عدالت نے سیکرٹری بلدیات، میئر کراچی و دیگر کو ایک بار پھر نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اپنا جواب ہر صورت جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہر میں اب بھی مختلف مقامات پر قربانی کی آلائشیں پڑی ہیں، گندگی کے باعث مکھیوں، مچھروں کی بھرمار ہے جس سے شدید تعفن اور پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں، لوگ کانگو، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے گزارش کی گئی کہ سندھ حکومت، میئر کراچی، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی اور دیگر کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت دی جائے، حکومت کو صفائی سے متعلق شعوری آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا جائے، کیونکہ بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here