قارئین اور عزیزانِ وطن!ایران اور پاک افغانستان کی جنگ پر کیا لکھوں پوری دنیا ٹیلی ویژنوں اور سوشل میڈیا سے لپٹی بیٹھی ہے ایک طرف مسلمان مسلمان کو مار رہا ہے دوسری طرف یہود و نصاریٰ مل کر ایران پر حملہ آور ہیں۔ جتنے بھی مسلمان ملک ہیں سب یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں سے بھرے ہیں۔ آیت اللہ خامنائی کی شہادت انشااللہ بڑے گہرے اثرات چھوڑے گی۔بدقسمتی سے پاکستان بھی ہندتواسے بھرا ہوا ہے۔ اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں سے جو ہمیں کھوکلا کرنے میں جتے ہوئے ہیں ان کی کامیابی کی وجہ کہ وہ ہی حکمرانی بھی کر رہے ہیں اللہ ہماری عوام کو شعور اور طاقت عطا کرے آمین۔
قارئین اور عزیزانِ وطن!کل سے میں اپنے دانشور انور مقصود صاحب کی بات پر غور کر رہا ہوں ہمارے محترم دوست رئیس شہر قمر بشیر صاحب نے انور صاحب کا کلپ بھیجا ۔ان کی تقریر کا عنوان تھا میں نے ساٹھ سال جھوٹ بولا اور جھوٹ لکھا اب آخری عمر کے حصہ میں میں نے سوچا کہ اب میں سچ بولوں گا اور سچ لکھوں گا۔ خیر ان کی تقریر کے ایک ایک سچ پر ہجومِ ناز نے تالیاں بجا بجا کے خوب تحسین سے نوازا ۔ میرے غریب حافظہ میں ان کی تقریر کے دو جملہ یاد رہے ایک یہ کے پاکستان نے کبھی قرضہ نہیں لیا ہمیں ملکوں نے گفٹ دئیے ہیں اور گفٹ قرضہ نہیں ہوتا۔
قارئین! اپنی تقریر کہ آخر میں شاہ صاحب کی طرف اشارہ کرکے جو منتظمین تھے بولے کہ مجھ کو شاہ صاحب نے کہا ہے کہ انور ایسی کوئی بات نہ کرنا جس سے مجھ پر صاحبان اقتدار کا نزلہ گرے، انور مقصود صاحب نے آخری دو جملوں میں سب کچھ کہہ دیا وہ جملہ یہ تھا کہ شاہ جی میں اسپیشل بچوں پر بات کرنا چاہوں گا اور کہا کہ یہی اسپیشل کڈز تو حکمرانی کر رہے ہیں اوئے اوئے کیا سچ کہہ دیا انور مقصود صاحب نے ۔واقعی ہم پر اسپیشل کڈز ہی حکمرانی کر رہے ہیں۔
قارئین اور عزیزان وطن! میں اسی سوچ میں گم ہوں کہ یار انور صاحب نے ہم سب کی آنکھوں سے پردہ اُٹھایا ہے اور آپ ان کی اس بات پر گہرائی سے جائیں تو اس میں جھوٹ ہی کیا ہے کہ ہمارے سروں پر منڈلانے والے حکمران اسپیشل کڈز ہی تو ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی وہ طاقت ہے جو ہم پر یہ منحوس اسپیشل بچے مسلط کرتی ہے۔ خواجہ ناظم الدین کی برطرفی کے بعد ہی ہم پر اسپیشل کڈمحمد علی بوگرہ کی صورت میں ہم پر امریکہ بادشاہ نے مسلط کیااور وہ دن اور آج کا دن ہم پر افواج سے لے کر حکمرانی کی چکری گھمانے والے اسپیشل کڈز ہی تو ہیں۔ واہ انور مقصود صاحب آپ کا شکریہ۔۔ ہماری آنکھیں کھولنے کا ۔ اللہ پاک آپ کو سلامتی اور صحت والی زندگی عطا کرے ۔آمین !انور صاحب نے تو ہماری آنکھیں کھول کر آپنا کام کر دیا ہے اب ہم 24کروڑ کب اپنی آنکھیں کھولیں گے۔
٭٭٭
















