غیرملکی صحافیوں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفرا کا بالا کوٹ کا دورہ

0
142

راولپنڈی:

پاک فوج نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفرا کو بالاکوٹ کے قریبی علاقے جابہ میں اس مقام کا دورہ کروایا جہاں بھارتی طیاروں نے بھاگتے ہوئے ’پے لوڈ‘ گرایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کے غیر ملکی صحافیوں،مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفرا پر مشتمل گروپ کو جابہ کے ان مقامات کا دورہ کرایا جنہیں 26 فروری کو بھارت نے کالعدم تنظیم کا ’ٹریننگ کیمپ‘ تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، گروپ کو بھارت کے باربار کے جھوٹ اور اس کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی دعوے اور زمینی حقائق پر بریف کیا۔

گروپ نے قریب واقع مدرسہ کابھی دورہ کیا جسے بھارت نے تباہ کرنے اور دہشت گردوں کی ہلاکت کادعوی ٰ کیا تھا، دورے میں شامل افراد نے آزادانہ طور پر وہاں مدرسے میں موجود طلبہ اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان سے سوالات کیے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here