خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جماعت کی بچی کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرکی کے چوکیدار نے مبینہ جنسی زیادتی کی۔
بچی کی نشاندہی پر تھانہ خانمائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسکول چوکیدار حلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 32 سالہ ملزم حلال کے خلاف دفعہ 376 (زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔