احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا

0
124

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے احمد شہزاد کو بال ٹمپرنگ کیس میں سزا کا سامنا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں سندھ اور پنجاب کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر احمد شہزاد کو جرمانہ کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

اقبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران  بال ٹیمپرنگ کے شواہد سامنے آئے لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کی شناخت نہ ہوسکی۔ قانون کے تحت کپتان احمد شہزاد کو چارج کیا گیا اور انہیں سزا آج سنائی جاسکتی ہے۔ ذراِئع کے مطابق احمد شہزاد پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here