رابی پیرزادہ کا وزیراعظم سےشیخ رشید کو برطرف کرنے کا مطالبہ

0
440

کراچی:

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سانحہ تیزگام پراظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم سے وزیرریلوے شیخ رشید کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز رحیم یار خان کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 74 افراد جان کی بازی ہار گئے تھےجب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ سانحہ تیزگام پر نہ صرف پورا پاکستان سوگ میں ہے بلکہ فنکار برادری نے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نےسانحہ تیزگام پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت جب بھی کوئی ٹرین حادثہ ہوتا تھا تو عمران خان کا مطالبہ ہوتاتھا وزیر ریلوے کا استعفیٰ۔ اور اب تقریباً 80 کے قریب ریلوے کے حادثات ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک استعفیٰ نہیں آیا۔

رابی پیرزادہ نےمزید  لکھا آج میرادل رو رہاہے جو کچھ اس ٹرین کے مسافروں کے ساتھ ہوا۔ جب میں عمران خان سے سوال کرتی ہوں آپ لوگوں کو برا لگتا ہے۔ کیا حاکم وقت کی ذمہ داری نہیں کہ شیخ رشید کو برطرف کریں۔ یا یہ واقعہ بھی ہمیشہ کی طرح دبا دیاجائے گا۔

رابی پیرزادہ کے علاوہ شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی سانحہ تیزگام ایکسپریس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے جلتی ہوئی ٹرین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعائیں اس المناک حادثے میں متاثر ہونےو الے افراد اوران کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ خدا تمام لوگوں کو اپنی امان میں رکھے آمین۔

اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پر سانحہ تیزگام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ تیزگام حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کےلیے دعائے مغفرت اور (لواحقین سے) تعزیت۔ سانحہ کی سنگینی میں اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیئے کہ اگر (مسافروں کے) سامان کی مناسب تلاشی لے لی جاتی تو اس حادثے سے بچا جاسکتا تھا۔ گیس سلنڈر، جو ممنوعہ سامان میں شامل ہے، اسے ساتھ رکھنے کی اجازت کیسے دے دی گئی۔ تحفظ و احتیاط کو ہر صورت میں فوقیت دینی چاہیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here