ن لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق

0
580

اسلام آباد:

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کرنے کے بجائے انڈیمنی بانڈ جمع کرائیں اور نوازشریف کا بیرون ملک علاج کرائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی، وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، لیکن تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کی صحت سیاست کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کا ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ سیاسی مقصد کے لیے ہے، حکومت ایک ڈھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی، ماضی میں لیگی وزرا پرویز مشرف کے کیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے، پرویز مشرف سزایافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آرہے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں کی فوج گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق چوکے چھکے نہ لگائیں، سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا، آپ سے گارنٹی مانگی گئی ہے، انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور بیرون ملک جاکرعلاج کرائیں۔ آپ کا ہمارا ٹی ٹونٹی یا ون ڈے نہیں یہ لمبی سیریز ہے، سیاسی پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنانے لائے تھے، ان کا پلان بی ڈرامے کی آگلی قسط ہے جو پہلی قسط کی طرح فلاپ ہوگی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here