مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے155روپے40 پیسے پربند ہوا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1465 ڈالر پر پہنچ گئی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 117 روپے ہوگئی۔