بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0
112

قومی ٹی ٹوئنٹی

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم زیرو پر آﺅٹ نہیں کرسکی، بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو  حاصل ہے۔

بابر اعظم اب تک 36 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1405 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے 7 ستمبر 2016کو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ڈبیو کیا اور آخری میچ 8 نومبر 2019 کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔

ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز اب تک 67 میچوں میں10 نصف سینچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آﺅٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں میں8ففٹیز کی مدد سے 1363 رنز بنا چکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here