کوروناوائرس کا خوف؛ آئی پی ایل خالی میدانوں میں کروانے کا فیصلہ

0
173

نئی دہلی:

بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ سمیت تمام کھیلوں کے مقابلے خالی میدانوں میں منعقد کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل نے بھارتی  بورڈ  پر واضح کردیا کہ اگر لیگ کروانا ضروری ہے تو مقابلے تماشائیوں کے بغیر منعقد کروانا ہوں گے۔ یہی پیغام دیگر کھیلوں کی فیڈریشنز کو بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حکم نامے کے بعد اب 29 مارچ سے طے شدہ آئی پی ایل لیگ کے مستقبل کا فیصلہ 14 مارچ کو گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔بھارتی وزرات صحت کی نئی ایڈوائزری  کے تحت  15 اپریل تک بھارت میں غیرملکی داخل نہیں ہوسکیں گے۔

 

بھارت میں کورونا وائرس کے 73 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کےمطابق 15 اپریل تک نئے ویزوں کے اجرا پر پابندی لگادی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here