قومی سلامتی کمیٹی کا 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

0
327

اسلام آباد:

قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کے باعث  ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت وفاقی وزرا وسیکریٹریز نے شرکت کی۔

قومی سلامتی اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلے کیے۔

 

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان اور ایران کے دونوں بارڈر دو ہفتوں کے لیے بند رہیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے جو میچز لاہور منتقل کیے گئے ہیں ان میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بند اسٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔

قومی سلامتی اجلاس میں ایئر پورٹس اور بارڈرز پر نگرانی کا عمل سخت کرنے جب کہ لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے علاوہ باقی ایئر پورٹس پر انٹرنیشنل فلائٹس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

وقاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں 5 اپریل تک تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس مین مدارس بھی شامل ہیں  جب کہ 27 مارچ کو تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here