حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار

0
299

دبئی:

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔

اعلیٰ ترین شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ سوشل میڈیا اسٹار سمجھی جاتی ہیں۔ حریم شاہ کو چند روز قبل کراچی میں اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گئیں تاہم اب انہیں پاکستان کے بعد دبئی میں بھی جنسی  طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

حریم شاہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں دبئی کے مال میں سیکڑوں لوگوں نے گھیر لیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here