جامعہ ملیہ معاملے پرخاموش بالی ووڈ خانز تنقید کی زد میں آگئے

0
113

نئی دہلی:

بھارتی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر پولیس کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور مظاہروں پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے باعث مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جو حیدر آباد، کولکتہ اور ممبئی سمیت مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی اس متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے اور طلبا اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ پوئی جب کہ پولیس نے طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here