اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے ترک صدر کو اظہار یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔