فواد خان اورزلفی بخاری جنوبی ایشیا کے 5 بہترین اسٹائل آئکن میں شامل

0
138

معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام جنوبی ایشیا کے 5 بہترین اسٹائل آئکن میں شامل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں برطانیہ سے شائع ہونے والے ’’ایشین اسٹائل میگزین‘‘ نے جنوبی ایشیا کے 5 بہترین ملبوسات زیب تن کرنے والے مرد (اسٹائل آئکن) کی فہرست جاری کی ہے جس میں فواد خان اور زلفی بخاری سمیت پاکستان کے تین اور بھارت کے دو نام شامل ہیں۔

فواد خان

 

اس میں کوئی شک نہیں کہ فواد خان نے اپنی پرکشش شخصیت سے نہ صرف پاکستانیوں کو بلکہ بھارتیوں کو بھی دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ حال ہی میں فواد خان کا نام دنیا کے 100 پرکشش چہروں کے لیے نامزد ہوا ہے اور اب ان کا نام ایشین اسٹائل میگزین کی جانب سے جنوبی ایشیا کے 5 اسٹائل آئکن میں شامل کیا گیا ہے۔

سید ذوالفقار بخاری

فہرست میں دوسرا نام پاکستانی سیاستدان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا ہے۔ انہیں ان کے بہترین اسٹائل کی وجہ سے فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ میگزین کے مطابق زلفی بخاری مشرقی اور مغربی لباس کو بہترین انداز میں زیب تن کرتے ہیں۔ زلفی بخاری کی بدولت پاکستانی سیاستدانوں کے لیے نیاٹرینڈ دیکھا گیا ہے کہ ہر کوئی ایک جیسے کپڑے نہ پہنے۔ وہ اپنے فیشن اسٹائل سے نوجوانوں کے لیے آئکن بن رہے ہیں۔

رزاحمد

لندن میں برطانوی پاکستانی فیملی میں پیدا ہونے والے ہالی ووڈ اداکار رضوان احمد جنہیں بین الاقوامی طور پر رزاحمد کے نام سے جانا جاتا ہے کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

رنویر سنگھ اور ویرات کوہلی

فہرست میں چوتھا اور پانچواں نام بھارتی اداکار رنویر سنگھ اور کرکٹر ویرات کوہلی کا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here