فلپائن میں 6.6 شدت کا زلزلہ، کورونا مرکز سمیت درجنوں عمارتیں تباہ

0
115

منیلا: فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے ماسبات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ 50 سے زائد مریضوں کو اسپتال لایا گیا جس میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

مکمل طور پر تباہ ہونے والی عمارتوں میں 2 کورونا طبی سینٹرز، ایک پل اور پورٹ میں واقع ایک عمارت بھی شامل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔  شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

زلزلے سے تباہ ہونے والے دو کورونا سینٹرز میں زیر علاج 100 سے زائد مریضوں کو قریبی اسکول کی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کورونا کے مریضوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ 1990 میں 7.7 شدت کے زلزلے میں فلپائن میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ 200 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here