کراچی:
ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کردی گئی۔
سپریم کورٹ نے عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا، ملزم کے خلاف 4 گواہ اور ثبوت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم قتل کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا۔
عدالت نے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔