کراچی:
پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی نئی تصاویرنے ان پرتنقید کا نیا موقع فراہم کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی گزشتہ کئی برسوں سے سیاست کے میدان میں سرگرم ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شرمیلا فاروقی 90 کے عشرے میں ٹی وی پر اداکاری کے جوہردکھانے کے علاوہ اپنی سریلی آواز کا جادو بھی دکھا چکی ہیں۔
شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پرکافی سرگرم ہیں، لاک ڈاؤن کے دنوں میں وہ ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ اپنے باورچی خانے میں کھانا بناتی نظرآئیں۔ شرمیلا فاروقی بھول گئیں کہ وہ مرغی نہیں بلکہ مچھلی بنارہی تھی۔ اس وڈیو پران کا کوب مذاق بنایا گیا تھا۔
پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی ایک بارپھر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں اور اس باروجہ بنی ہیں ان کی دل دہلا دینے والی تصاویر، یورپ اورامریکی ممالک میں لوگ ہیلوین کا تہواربناتے ہیں جن میں وہ ڈراؤنے روپ دھارتے ہیں، شرمیلا فاروقی نے بھی خود کو بھوت سے تشبیہہ دی اوروہ ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
انسٹاگرام پرپوسٹ کی گئی تصویرپرعروج کیوٹ نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے، مسلمان ہونے کے باوجود ہم یہودیوں کے تہوارمنارہے ہیں، یااللہ رحم فرما‘