بلبل صحرا ریشماں کوہم سے بچھڑے 7 سال گزرگئے

0
125

لاہور:

بلبل صحرا ریشماں کوہم سے بچھڑے 7 سال گزر گئے لیکن ان کے گیت آج بھی سماعتوں کو معطر کرتے ہیں۔

بلبل صحرا ریشماں کوہم سے بچھڑے 7 سال گزرگئے لیکن ان کے گیت آج بھی سماعتوں کو معطرکرتے ہیں۔ ریشماں کی پیدائش بھارتی علاقے راجستان میں 1947ء میں ہوئی، ہجرت کے بعد انہوں نے کراچی کواپنا مسکن بنایا۔ 12 برس کی عمر میں انہوں نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر فن کا مظاہرہ کرکے دلوں کو گرمادی۔

ریڈیوپاکستان سے گونجتی یہ آواز جب ٹی وی پرآئی تواسے سرحدوں کی لمبی دیواریں بھی نہ روک پائیں۔ ریشماں نے جہاں پاکستان میں مقبول گیت گائے، وہیں 80ءکی دہائی میں بھارتی فلم کے گیت لمبی جدائی نے انہیں شہرت کے افق پرپہنچا دیا۔ یہ ریشماں ہی تھیں جن کے پاس تعلیم کا زیورتونہ تھا لیکن فن پرایسی مہارت حاصل تھی کہ بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندراگاندھی سمیت دنیا کی اہم شخصیات ان کے فن کے گن گاتی نظر آتی تھیں۔

 

حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اورپھرستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ پاکٹ سائن آف ریشماں 3 نومبر2013 کو کینسرسے لڑتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here