عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

0
159

کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 1834ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 170روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112650روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96750روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ کر 1380روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے 15پیسے گھٹ کر1183روپے 12پیسےہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here