اسلام آباد:
عوام سے فی لیٹر پٹرول پر47 روپے 59 پیسے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز سمیت مختلف مارجن وصول کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے ہے لیکن عوام کو 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جارہا ہے۔
فی لیٹر پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے مختلف ٹیکسز لیے جارہے ہیں جن میں 21 روپے 04 پیسے پیٹرولیم لیوی، سیلز ٹیکس 16 روپے 26 پیسے، 3 روپے 70 پیسے ڈیلرزمارجن، 2 روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹرمارجن اور 3 روپے 78 پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے ہے لیکن عوام کیلئے 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہے۔
فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے لیوی اور سیلز ٹیکس 16 روپے 87 پیسے عائد ہے جبکہ 3 روپے 12 پیسے ڈیلرمارجن بھی لاگوہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پرایک روپے 04 پیسے آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے اور 2 روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹرمارجن بھی وصول کیا جارہا ہے۔