برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

0
275

لندن:

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو آئندہ ہفتے بھارت کے سرکاری دورے پر پہنچنا تھا لیکن بھارت میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز ہونے پر اب یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

بھارت اور برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے اپنا آئندہ ہفتے کے بھارت کے دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت ؛ ایک دن میں نئے کورونا کیسز کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

دورے کی منسوخی کے بعد دونوں وزرائے اعظم ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے اور اس سال کے آخر میں ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل بھی بھارتی وزیراعظم رواں برس جنوری میں بھارت کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح 16 فیصد ہوگئی ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here