قارئین وطن! آج میں اپنے قارئین کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کی عوام کی جراتوں کو سلام کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ”را” کے ایجنٹوں اور الحمد للّٰہ محیب کے ساتھیوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کے سفیر عمران خان کی پارٹی کو ووٹ دے کر اْس کے ہاتھ مظبوط کئے تاکہ وہ ہر فورم پر اْن کی آزادی کی آواز بن کر اْن کا مقدمہ لڑ سکے زندہ باد کشمیریوں زندہ باد ـ میں اْن فوجی جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کشمیر کی سرحد اور اْن کے ووٹ کی حفاظت کے لئے اپنی جان دے کر اْن لوگوں کے منہ پر سیاحی مل دی جو را کے ایجنٹوں کے طرف دار اور ان کے پے رول پر پوری دنیا میں بیٹھ کر فوج اور پاکستانیوں کو دھمکی دے رہے ہیںـ
قارئینِ وطن! آج میں اصل میں اس شخص کا چہرہ اپنے پڑھنے والوں کو دکھانا چاہتا ہوں جس کو ”حسین حقانی” کہتے ہیں ـ میں نے کونسل مسلم لیگ کے چئیرمین کی حثییت سے فیس بک پر حسین حقانی کے ایک امریکی جید دو مائیہ جریدے فارن افئیرز میں لکھے آرٹیکل پر اپنا بیانیہ دیا جس میں اْس نے پاکستانی عوام اور افواج کو دھمکی دی کہ اسلام آباد طالبان کی سپورٹ کرنے کے جرم میں بہت بڑی قیمت چکائے گا ـ مجھے بتائیں ایک پاکستانی کی حثییت سے آپ کیا فیل کریں گے میں ” سی آئی اے ” کے بِل سے نکلنے ولے پاکستان کے دودھ پر پلنے والے اِ س سانپ کو غدار نہیں کہوں گا تو مجھے بتائیں میں کیا کہوں اِس کا سابق باس میاں نواز شریف برطانیہ میں بیٹھ کر کیا کر رہا ہے یہی کچھ کر رہا ہے اور اْس کی تازہ مثال را کے باقائیدہ فنڈ پر پلنے والا افغانستان کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ”حمداللہ محیب” کے ساتھ مل کر اسٹیٹ آف پاکستان اور اْس کی آرمڈ فورسسز کے خلاف سازشیں کر رہا ہے اِس کو غداری نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گےـ
قارئین وطن! میرے بیانیہ پر لندن میں بیٹھے غداروں نواز شریف اور ٹولہ کو بڑی تکلیف پہنچی کہ ان کو غدار کیوں کہا گیا اور انہوں نے لاہور میں بیٹھے اپنے کچھ مالشیئوں کو مجھ کو گالیاں دینے پر معمور کر دیا اور امریکہ میں حسین حقانی کوشِیر حقانی کہنے والے کو مجھے گالیاں دینے پر لگا دیا ہے ،ایک صاحب لاہور میں مریم اور نواز کا پراپگنڈہ انچارج ہے ،اْس کو یہ گمان ہے کے سارے بے ضمیر قلم فروش اس کے قبضہ میں ہیں وہ جس کی چاہے پگڑی اچھال سکتا ہے اور امریکہ والا ایک اخبار سے وی لاگ پر آگیا ہے اور دونوں سمجھتے ہیں کہ سردار نصراللہ کو ڈرا دھمکا کر غدار کو غدار کہنے سے روک سکیں گے۔اللہ غرق کرے پاکستان اور اس کی عوام اور افواج کو نقصان پہنچانے والوں کو خواہ وہ لندن اور را کی چھتری تلے بیٹھے ہوں یا سی آئی اے کے بلوں میں پل رہے ہوں ، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو !