بابر اعظم کاؤنٹی ایونٹ میں عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد

0
116

ٹاؤنٹین:

انگلش کاؤنٹی نے مختصر ترین فارمیٹ کے ٹاپ رینکڈ بیٹسمین سے ٹرافی جتوانے کی امیدیں وابستہ کرلیں جب کہ نوجوان پاکستانی کرکٹر ورلڈکپ کی عمدہ فارم برقرار رکھنے کیلیے پُراعتماد ہوں۔

بابر اعظم نے انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کو بدھ کے روز جوائن کیا اور دوپہر کو نیٹ سیشن میں بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا، جمعرات کی شب گلیمورگن کے خلاف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ میچ میں وہ میدان میں اترے۔

حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈکپ میں بابر کی پرفارمنس کافی اچھی رہی اور وہ کاؤنٹی ایونٹ میں بھی اپنی فارم کو برقرار رکھنے کیلیے پراعتماد ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ مجھے ٹاؤنٹن میں موجودگی کی بہت زیادہ خوشی ہے اور اب سمرسٹ کیلیے کرکٹ کھیلنے کو بے قرار ہوں، میں کلب کا بھی مشکور ہوں کہ انھوں نے میری خدمات حاصل کیں اور کاؤنٹی کیلیے کھیلنے کا موقع دیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرے لیے ورلڈ کپ کافی اچھا رہا اور مجھے اس بات کی بھی پوری امید ہے کہ سمرسٹ کیلیے بھی عمدہ کھیلنے کا سلسلہ برقرار رکھوں گا۔ میں نے کافی سخت محنت کی، میگا ایونٹ سے قبل انگلینڈ سے سیریز کی وجہ سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکا اور خود کو کافی پُراعتماد محسوس کررہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا پسند کرتا  اور اب سمرسٹ کی نمائندگی کیلیے تیار ہوں، ہمارا کلب پہلے ہی ون ڈے کپ جیت چکا اور مجھے امید ہے کہ اس سال میں انھیں ٹوئنٹی 20 ٹرافی جتوانے میں مدد دوں گا۔

بابر اعظم نے مزید کہاکہ میں اب ٹاؤنٹن میں اپنے نئے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے حوالے سے کافی پُرجوش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here