اعمال بسم اللہ تسمیہ شریف!!!

0
22
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے ،آج اپنے دوست حافظ محمود صاحب کے افادات کو آپ تک پہنچا رہا ہوں لوگ ہزار اعمال کے پیچھے بھاگتے ہیں صرف بسم اللہ شریف کو ہی پکڑ لیں تو اعمال سے بے نیاز ہوجائیں گے ۔کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السلام کی سنت مبارک ہے ۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللہ تعالی کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللہ تعالی کے نام سے ہی کیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہیکہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھو…. چراغ گل کرتے ہوئے!
بسم اللہ پڑھو…. برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللہ پڑھو….
اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھو..
( الجامع الا حکام القرآن ) علامہ قرطبی نے لکھا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح )کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے… حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ جہنم کے 19 دروازے سے جو بچنا چاہے وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے،اس کے بھی انیس(19)حروف ہیں۔ ہر حرف پر ہر فرشتہ سے بچا بن جائیگا،اسی طرح بسم اللہ الرحمن الرحیم میں بھی 19حروف ہیں اور وہاں فرشتوں کی تعداد بھی 19 ہیں، ایک حدیث میں ہے کہ جس کام کو بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع نہ کیا جائے وہ بے برکت ہوتا ہے.. (ابن کثیر 38/1)ہر مشکل اور ہر حاجت کے لیے 1. جو شخص بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر ایک ہزار پورا کرنے کے بعد درودشریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کیلیے دعا مانگے ۔ پھر ایک ہزار بار اسی طرح پڑھ کراپنے مقصد کے لیے دعا کرے ۔ اسی طرح بارہ ہزارپورے پڑھے ، تو انشااللہ ہر مشکل سے نجات اور ہرحاجت پوری ہوگی….
2. بسم اللہ کے اعداد قمری 786 ہیں ۔ جو شخص اس کے اعداد کے موافق سات روز تک متواتربِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کیلیے دعا کیا کرے ۔ تو انشااللہ مقصد پورا ہوگا….
تسخیر قلوب 3. جو شخص بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ چھ سو مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ، تو لوگوں کے دلوں میں اس کی عظمت و عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا….
حفاظت از آفات :4.جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو 1000 مرتبہ پوری بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ کاغذ پر لکھ کر اپنیپاس رکھے ، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا…. چوری اور شیطانی اثرات سے حفاظت 5. سونے سے پہلے 211 مرتبہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ پڑھیں ، تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا…… ظالم پر غلبہ 6. کسی ظالم کے سامنے 500 مرتبہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ پڑھ کر جانے سے اللہ تعالی اس کو مغلوب
حفاظت اولاد
8. جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں ، وہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ 611 مرتبہ لکھ کر تعویز بناکر اپنے پاس رکھے ، تو بچے محفوظ رہیں گے….
حکام کے لیے
9. بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ کسی کاغذ پر 500 مرتبہ لکھے اور اس پر 1500 مرتبہ بسم اللہ پڑھے ۔ پھر اس تعویز کو اپنے پاس رکھے ، تو حکام مہربان ہوجائیں گیاور ظالم کے شر سے محفوظ رہے گا….
درد سر کے لیے
10. 21 مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پرباندھ دیں ، تو دردِ سر جاتا رہے گا….
11. اگر کوئی شخص دنیا و آخرت کے مصائب سے بچناچاہے ، تو بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ کا کثرت سے وردکرے….
12. ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتیہیں کہ جو شخص بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ ایک مرتبہپڑھے ، اللہ تعالی اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیوں کا ثواب درج کرتے ہیں ، دس ہزار گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور دس ہزار درجات بلند ہوتے ہیں….
13. اگر بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ 700 مرتبہ کفن پر لکھ
دیا جائے ، تو میت قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گی
اور منکر و نکیر سوال کرنے میں سختی نہ کریں گے…
14. 211 مرتبہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ پڑھنے کے سبب
چوری ، آگ ، ناگہانی موت اور ہر قسم کی آفت و بلاسے حفاظت نصیب ہوگی….
15. 35 مرتبہ بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ لکھ کر گھر میں لٹکا دی جائے تو شیطان و جن اس گھر میں داخل نہ
ہوسکیں گے….
ہر ضرورت اور مشکل کے لیے
16. بعد نماز سنت فجر اگر کوئی شخص
بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ 900 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہمیشہ ورد میں رکھے ، انشااللہ کوئی مشکل پیش نہ آئے گی ۔ جب بھی ضرورت کیوقت پڑھے گا ، ہر مقصد میں کامیابی اور مشکل آسان ہوگی….
مالی پریشانی سے بچنے کے لیے
17. اگر ہر نماز کیبعد سور فاتحہ مع
بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ 211 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چارنہیں ہوں گے….
امیر کبیر ہونے کیلیے
18. طلوع آفتاب کے وقت مشرق کی طرف منہ کر کے 300
بار درود شریف اور 300 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے سے ایک سال کے اندر اندر امیر کبیر ہو جائے….شہرت حاصل کرنے کیلیے
19. جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ مشہور ہو جائے وہ روزانہ
صبح کے وقت 100 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتارہے. ہر 40 دن کے بعد کچھ صدقہ خیرات بھی کریانشااللہ جلد کامیاب ہو…..
میاں بیوی میں محبت کیلیے
786 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کسی میٹھی چیز پردم کر کے کھلا پلا دیں دونوں میں شدید محبت پیداہو….. جادو جنات بندش نظر اور آسیبی اثرات کا خاتمہ کا بہترین علاج…
بسم اللہ الرحمن الرحیم کا نقش حرفی کسی بھی سعدوقت میں لکھ کر گلے میں ڈالیں یا پینے کیلیے دیں…
انشااللہ فورا فائدہ ہو گاالغرض…. بسم اللہ الرحمن الرحیم سے زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے۔اگر ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں
بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ورد رکھیں، جیسے روزگارکی پریشانی رشتہ کی بندش مالی مشکلات گھریلو ناچاقیاں اولاد کی نافرمانی پہاڑ جیسا قرض لاعلاج بیماریاں بیرون ملک جانے کی خواہش عمرہ اور حج کی تڑپ اپنا گھر اپنی سواری گھریلو الجھنوں کا خاتمہ
ناممکن مشکلات کا خاتمہ
الغرض کوئی بھی حل نہ ہونے والا مسئلہ ہو 1000مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم
اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی روزانہ سارا گھر یاچند افراد کے پڑھنے سے اللہ تعالی کی رحمت ایسیمتوجہ ہوگی کہ ہر حال میں کامیابی اس پڑھنے والیکا مقدر بن جائے گی یہ وظیفہ زندگی کا معمول بنالیں گھر کا ہر فرد بھی کرے..
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی زکو کا طریقہ…
3125 بار روزانہ 40 دن تک پڑھنا ہے. وقت اور جگہ ایک ہو. نوچندی جمعرات سے شروع کرنا ہوتا ہے.
360 بار روزانہ پڑھیں. وقت اور جگہ ایک ہو. پورا سال عمل جاری رکھیں..
یاہر نماز کے بعد 72 بار پڑھنا ہے. ایک سال تک عمل جاری رکھنا ہے.
یا6666 بار روزانہ پڑھیں 66 دن تک. وقت اور جگہ ایک ہو.
ہر عمل کے شروع اور آخر میں درود شریف 11 بار پڑھیں بعد زکو…. روزانہ 313 بار اول آخر درود شریف 11 بار وظیفہ رکھیں. جو بھی عمل کرے مجھے دعاں میں یاد رکھیں.
ملتے ہیں آپ سے اگلے ہفتے تک اجازت
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here