سحر جادو سے بچائو !!!

0
7

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے دنیا میں ہزارہا طریقہ کے جادو و شیطانی طاقتیں ہیں جو انسان کو ہر طرح سے آزار پہنچا رہی ہیں یہ شیطانی قوتیں اب سرعام ہر دوسرے گھر میں نبرد آزما دکھتی ہیں جب عوام و لوگوں سے بات کرو تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا میں جادو اتنا پھیل چکا ہے جس سے بچنا بھی جوئے شیر لانے والا کام بن چکا ہے !!
دنیا میں اور پاکستان میں بے دھڑک کھلنے والے آستانے اور جعلی عامل بابا لوگ اس بات کی گواہی ہیں کہ یہ کام عروج پر ہے خیر نہ میں عامل ہو ں نہ نجومی نہ پیسے لینے والا اور تعویز بیچنے والا بابا آپ سب جانتے ہیں میں ایک محقق ہوں طالبعلم ہوں جو بات سمجھ آئے اس کو آگے بڑھا دیتا ہوں آج جوعمل شیئر کررہا ہوں آسان ہے اور آپ کو عامل بابوں کے چکروں سے بچائے گا
یہ بھی میرے معمولات میں شامل ھے اور الحمدللہ میرے گھر میں تمام لوگ کرتے ھیں اور اپنے تمام دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دیتا ہوں۔ یہ تحفہ خاص ھے تمام عاملین کے لئے اور ایک بات کی وضاخت کردوں کہ عامل صرف وہی نہیں ہوتا جو بڑے بڑے عملیات و وظائف کے چلے کرتا ھے بلکہ ہر وہ شخص جو میرے آقا ۖ کی ایک بھی سنت ادا کرتا ھے وہ بھی عامل ھے اور شیطان ہر لمحہ اس کے دل پر گھات لگائے بیٹھا رہتا ہے اور جونہی وہ اسکو غافل پاتا ہے اس پر حملہ کرکے اس کے دل کو اپنے قابو میں کرلیتا ہے۔ فی زمانہ ترغیبات اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ ہر شخص کے لئے ان سے بچنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ھے۔
تمام عاملین جو خاص طور پر اوراد و وظائف, چلے یا کسی عمل کی زکوات ادا کرتے ھیں ان کے لئے تو حصار کرنا لازم ھے اور وہ کرتے بھی ہیں لیکن وہ لوگ جو میری طرح کسی بڑے عمل کو کرنے کا بمعہ ان کی شرائط یا وقت نا ہونے کی وجہ سے حوصلہ نہیں کر پاتے وہ کیا کریں نا ان کو کسی حصار کا علم نا کچھ اور طریقہ آتا ھے۔ اور جو عاملین ھیں وہ بھی اپنے وظائف یا اعمال کے پورا ہونے کہ بعد عمومی طور پر اپنے حصار سے غافل ہو جاتے ھیں تو شیاطین کا نشانہ بنتے ھیں نتیجتا کچھ ایسا ہو جاتا ھے کہ ساری محنت و ریاضت ضائع اور پھر پلے کچھ بھی نہیں رہتا اور رجعت کا شکار بھی ہو جاتے ھیں۔
حضوراقدس صل اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے؛_”شیطان انسان کے جسم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے اور مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ ان کے دلوں میں کوئی چیز نہ ڈال دے(مسند احمد، بخاری،ابن ماجتہ)”اگرچہ میں نے پہلے بھی کہا کہ عاملین حصار ضرور کرتے ھیں پر عام طور پر ایسے حصار کا دورانیہ اس مخصوص عمل کو کرنے کی مدت تک کا ہوتا ھے اور اس عمل کے دوران جو سفلی طاقتیں ہیں وہ اپنی سی کوشش کرتی ہیں عامل کو بھٹکانے کی لیکن حصار کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پاتی ہیں۔اور جب عامل اپنے روز مرہ کا روٹین عمل کر کے حصار سے باہر نکلتا ھے تو وہ اور دوسری تمام سفلی قوتیں اس کے پیچھے اور شدت سے پڑتی ہیں کیونکہ اس عمل کی وجہ سے اسکے درجات میں اضافہ ہوجاتا ھے۔ اب ان سفلی قوتوں کا فوکس مزید زیادہ گہرا ہوجاتا ھے کہ عامل سے کچھ خلاف شرع یا خلاف عمل کام کروایا جائے تاکہ اسکی ریاضتیں اور محنتیں ضائع کی جا سکیں۔ اب ہر عامل خاص طور پر اور عام لوگ ایسا کیا کریں کہ اس سارے شیطانی عمل سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ عمل کے دوران والا حصار لمبا بھی ھے اور مشکل بھی اور بغیر عمل کے کرنا بھی نہیں۔
اب اس کا حل کیا ھے؟ اس کا حل ھے کہ کوئی ایسا بہت چھوٹا سا عمل ہو جس کو ہر کوئی باآسانی کر سکے اور غیر عاملین تو خاص طور پر کر سکیں۔
تو آج کی پوسٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے۔ یہ ایک حصار ھے بہت چھوٹا سا اور 24 گھنٹوں کے لئے کارآمد۔ یعنی 24 گھنٹوں میں صرف ایک دفعہ کرنا ھے اور وہ بھی رات کو سوتے وقت۔ زیادہ سے زیادہ 3 منٹ لگیں گے اور بس۔ آسان اتنا کہ ہر شخص کر سکتا ھے خصوصا بچے بھی کر سکتے ھیں۔
تو لیں جی حصار کا طریقہ۔
جب رات کو آپ اپنے تمام اعمال اور رات کے وظائف سے فارغ ہو جائیں تو بستر پر لیٹے ہوئے پہلے دائیں کروٹ پر لیٹ کر تین دفعہ سورہ اخلاص یعنی قل ھوللہ مکمل پڑھیں اور داہنی طرف دم کر دیں۔ پھر بائیں کروٹ پر لیٹ کر تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں اور بائیں طرف دم کر دیں۔ اب اسکے بعد سیدھے لیٹ کر تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں اور دم کر دیں۔ بس یہ ھے حصار اور اسکو سورہ اخلاص کا حصار یا سورہ اخلاص کا کڑا کہتے ھیں اور ان شاللہ 24 گھنٹوں کے لئے ہر طرح کے شیطانی وساوس اور حیلوں سے آپ للہ رب العزت کی حفاظت میں آگئے ہیں۔
ایک بات بتاں جب ایک دفعہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ھے تو ستر ہزار فرشتے آتے ھیں اور جب آپ 9 دفعہ سورہ اخلاص پڑھیں گے تو 630000 فرشتے آپ کے گرد ہونگے اب کس سفلی طاقت کی پہنچ ھے ان کو کراس کرنے کی؟
تمام احباب سے درخواست ھے کہ خود بھی عمل کریں اور اپنے اہل و عیال اور عزیز و اقارب کو بتائیں اور خاص طور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔
للہ رب العزت آپ سب لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور تمام حاجات کو پورا فرمائیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین والصلا والسلام عل شرف النبیا و سیدالمرسلین سیدنا محمد وعل آلہ وصحبہ جمعین۔ برحمتک یا ارحم الراحمین۔
اب دوسرا طریقہ لکھتا ہوں جو طلسمی ہے اس میں جس طرح حروف لکھے ہیں ان کو ویسا ہی لکھا جائے
حصار نمبر 2:-
ایک کاغذ پر 27 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھیں اسکے نیچے سورہ طہ بغیر اعراب لگائے لکھیں پھر ساتھ یہ اسما لکھیں

تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک تمبشلوک طلماسع طلماسع طلماسع طلماسع طلماسع طلماسع
طلماسع طلماسع طلماسع
اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی اطلسی سلمویہ سلمویہ سلمویہ
سلمویہ سلمویہ سلمویہ سلمویہ سلمویہ سلمویہ نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر نھبیر حکو حکو حکو حکو
حکو حکو حکو حکو حکو تنسیہ
تنسیہ تنسیہ تنسیہ تنسیہ تنسیہ
تنسیہ تنسیہ تنسیہ

ان اسما کے نیچے یہ توکیل لکھیں۔۔
“من ان موجودا فِی ہذا المانِ، تم دفع لِ شر وِلا سیحترق ل الشرورِ والمراضِ وما ِل ذلِ، لن یون لہا ثر. یتم دفع تثِیرِ لِ شی، یتم دفعہ، یتم دفعہ، یتم دفع لِ شی سوا تم حلہ و فرضہ عل ہذا و تم ِلقا تثِیراتِہِ و تم نظرہ بِشل سیِء و تثِیر سوِ النِیِ و النظرِ السیِئِ والتشامِ والجِنِ والِنسِ والشیاطِینِ والشباحِ والبِیرِیتِ والساحِراتِ والدِیانِ والآثارِ والقارِینِ والبِیرِی والہمزادِ والبِیرِیزادِ والروحِ السیِئِ والحاسِدِ والناظِرِ والساحِرِ والجادو والتانترِیِ والیوغِی والجوغِی والجوتِشِی والبندِتِ والفلِیِ والبہِیرونِ والمسانِ وہنومانِ والِی دِیفِی ودِیفتا وبِی تالِی وبِیر موِل والشرِیرِ والطائِفِ والعنِیدِ والظالِمِ والجابِرِ واللئِیمِ والمتشرِدِ وما ِل ذلِ یتم دفعہا عبر ہذا الفِتِیلِ، یتم دفعہا، یتم دفعہا، یتم حرقہا، یتم حرقہا، یتم حرقہا.”
ایسے چار کاغذوں پر الگ الگ تیار کریں ۔
گھر دکان مکان کے چاروں کونوں پر کاغذ چپساں کردیں یا بند کرکے تعویز بناکر چپکا دیں جب تک کاغذ محفوظ رہیں گے کوئی روحانی مخلوق یا اسکا اثر اندر داخل نہیں ہوسکے گا ان شا اللہ تعالی
یہ حصار باموکل ہیں مگر انکے موکلات باطنی طور پر کام کرتے ہیں ۔ دکان مکان جگہ وغیرہ کے حصار کے لیے اکسیر اعظم ہیں ۔
انکو نہ کوئی عامل توڑ سکتا ہے نہ کوئی مخلوق کراس کرسکتی ہے…
یہ موکل کوء مخلوق حاضر ہونے والی نہیں ڈرنے کی بات نہیں نہ ہی میں کوء موکل قابو رکھتا ہوں یا بیچتا ہوں لیکن وہی بات مفت چیز کی قدر کوء نہیں کرتا اب جس کو شوق ہو لاکھ دو لاکھ پچاس ہزار خرچ کرنے کا وہ آستانے کی راہ پکڑے اپنے بابے شابے کو ڈھونڈے کرنا اس نے بھی یہی کچھ ہوگا البتہ آپ کی جیب خالی کرنے کا ہنر ان کو آتا ہے تو راستہ آپ کے سامنے ہے مجھے معاف رکھیں بے جا بحث و مباحثہ سے جو سمجھ آئے کریں اپنا کیا جاتا ہے
مکان اور رہائش کاحصار :نمبر
ایک مضبوط اور طاقتور حصار ہے جو ہر طرح کے جادو ، سحر ، جنات ، شیاطین ، اسیب،نظر بد اور انسانوں کے شر سے حفاظت کے لیے بہت مجرب ہے ۔
1) درود تنجینا ۔۔۔ 11 بار
2) اللہ ۔۔۔۔۔ 360 بار
3) سور اخلاص ۔۔۔۔ 1بار
4) سور یسین ۔۔۔۔ 1 بار
5) درود تنجینا ۔۔۔11 بار
اس حصار صبح ایک بار پڑھ کر اپنے مکان اور رہائشی علاقے کا حصار کرلیں انشااللہ اگلی صبح تک ہر طرح سے حفاظت رہے گی ۔
حصار کو پڑھ کر شہادت کی انگلی پر دم کریں ۔شہادت کی انگلی سے تصور میں مکان اور رہائش کاحصار کریں ۔
شہادت کی انگلی سے حصار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دم کرنے کے بعد قبلہ رخ انگلی کریں اور پھر طواف کی سمت (الٹی گھڑی) انگلی کو گمھاکر تصور میں حصار کردیں ۔۔۔
تمام احباب کو اسکو شیئر کرنے کی اجازت ھے۔ دعاں میں یاد رکھئے گا۔اس کے ساتھ ہی اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے ان شا اللہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here