کرتارپور تقریب، سدھو کو شرکت کیلیے بھارت سے تاحال این او سی نہ مل سکا

0
233

لاہور:

سابق کرکٹروممبرپارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور تقریب میں شرکت کیلیے بھارت سے تاحال این او سی نہ مل سکا۔

پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت کے سابق کرکٹروممبرپارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھوکو مدعوکیاگیا ہے مگرنوجوت سنگھ سدھوکوابھی تک ان کی حکومت نے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سدھو نے گزشتہ روز دوبارہ اپنی مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔

سدھونے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں 9 نومبرکو کرتارپور راہداری کے راستے گوردوارہ دربارصاحب ،کرتارپورپاکستان جانے کی اجازت دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here