پولیو وائرس سے پاکستان میں 100 افراد شکار، سنچری مکمل

0
97

اسلام آباد:  پولیو وائرس نے پاکستان میں رواں برس 100 افرادکا شکارکر کے سنچری مکمل کرلی۔

ملک بھر میں اب تک پولیو ٹائپ ون اور تھری کے91 جبکہ پولیو ٹائپ ٹوکے 9 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں برس ملک بھرکے کل28 اضلاع میں پولیو ٹائپ ون اور تھری کے اب تک91 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، بنوں، ہنگو، ڈی آئی خان، شانگلہ، طورغر، لکی مروت، چارسدہ، باجوڑ، خیبر ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پولیو کے کل 66 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے محض بنو ں میں پولیو کے 24 کیسز رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے4 اضلاع، جعفر آباد، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ و ہرنائی میں7 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے2 اضلاع، لاہور اور جہلم میں 5 کیسز رجسٹرڈ ہوئی ہیں جبکہ صوبہ سندھ کے10 اضلاع لیاری ٹاؤن،گلشن اقبال،اورنگی ٹاون، لاڑکانہ، حیدرآباد، جامشورو، سجاول ،جمشید ٹاون، کیماری ٹاون اور شہید بینظیر آباد میں پولیو کے13 کیسز سامنے آچکی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ رواں سال کے دوران پولیو ٹائپ ٹوکے9کیسز بھی سامنے آئی ہیں حالانکہ یہ وائرس پاکستان میں1999 میں ختم ہوچکا تھا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے2016 میں دنیا بھر سے اس پولیو وائرس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here