پی سی بی کے کئی دیگر ’’پرانے چہرے‘‘ بھی خطرے میں

0
99

کراچی:

سی او او سبحان احمد کی رخصتی کے بعد پی سی بی میں کئی دیگر ’’پرانے چہرے‘‘ بھی خطرے میں آ گئے ہیں، انتظامیہ آئندہ چند ماہ میں مزید تبدیلیاں کرے گی۔

پی سی بی میں طویل عرصے خدمات انجام دینے والے  چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے گذشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا، وہ چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کا اعتماد کھو بیٹھے لہٰذا عہدہ چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سبحان کے بعد بعض دیگر پرانے آفیشلز بھی خطرے میں ہیں، آئندہ چند ماہ کے دوران مزید تبدیلیاں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔ وسیم خان سب سے زیادہ اعتماد دبئی سے آئے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی پر کرتے ہیں، حالیہ فیصلوں میں ان کی مشاورت بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here