تسلسل سے باہر جانیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر اتفاق

0
313

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہوگیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 18۔2017 سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفرکرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والے شمار کئے جائیں گے۔

ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ممالک سفر کرنے والوں کا ڈیٹا دیگی اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here