انڈونیشیا میں مگر مچھ نے خاتون پر حملہ کرکے ہلاک کردیا، ایک خاتون لاپتہ

0
272

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے جنہیں خطرناک مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کر دیا تھا جب کہ اسی علاقے سے ایک خاتون تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی دریا کے نزدیک ایک مگر مچھ نے 48 سالہ خاتون پر حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ لاش پر مگر مچھ کے دانتوں کے نشان نمایاں تھے۔ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس علاقے میں رواں برس مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

اسی علاقے سے ایک اور خاتون لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں مگرمچھ نے اپنی خوراک بنالیا ہوگا۔ دو روز قبل لاسلو دریا کے نزدیک بھی ایک مگر مچھ نے خاتون کو دبوچ کر ہلاک کردیا تھا۔ جنوری میں ایک تحقیقی مرکز میں کام کرنے والی خاتون سائنس دان کو بھی مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی خصوصی طور پر نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ اب تک قاتل مگر مچھ کو پکڑا نہیں جا سکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here