کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

0
90

کراچی:

نئے سال کی آمد پرشہرقائد سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں سال نوکے موقع پر دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ہرقسم کی آتشبازی، فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here