غنڈہ گردی نہیں چلے گی !!!

0
198
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی
ایک ایسا نعرہ جو لگ بھگ ہر سیاسی اور احتجاجی گروہ کا پسندیدہ ہے اور ہر احتجاج میں سننے کو ملا، اتنا زیادہ کہ سن± سن± کر کان پک گئے لیکن سلامت رہیں اسکے سنانے والے جو گلے پھاڑ پھاڑ کر اور دف ، ٹین کے ڈبے اور الیکٹرانک بانسریاں و باجے تھامے آپ کو دنیا کے بہت سے ممالک خصوصاً برصغیر ایشیاءمیں اکثر یہی کہتے ملتے ہیں کہ نہیں چلے گی نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی !!!
مسئلہ بجلی کے بل کا ہو یا مسئلہ پانی مول لینے کا ہو یا مسئلہ آٹے یا تیل کے ریٹ بڑھ جانے کا ہو یا پھر مسئلہ پٹرول کی قیمت یا ڈالر کا ریٹ بڑھ جانے کا چند لوگ اکھٹے ہوئے ہلڑ بازی کی ،خوب چیخیں ماریں اور کچھ نے تو ایسی مہذب زبان استعمال کی کہ یہاں لکھ بھی نہیں سکتے۔ خیر اس تمام ڈرامے کے بعد کوئی مسئلہ حل نہ ہوسکا اور نہ ہی انتظامیہ کے کان پرجوں رینگی، بس کچھ گلے بیٹھ گئے اور بچارے دل کی بھڑاس نکال کرایک اچھی امید لیئے بدھو گھر کو ہو لیئے۔اتنا مفید نعرہ اور اتنا پر اثر احتجاج کہ اس کا اثر کچھ طبعیتوں پر ایسا بیٹھ گیا کہ اب تو عالمی مسائل کا حل بھی انہیں نعروں اور احتجاجوں میں سماءچکا ہے کہیں کوئی مارا جائے تو لمبا احتجاج الف بے جیم کا الزام اور چیخ و پکار اورغنڈہ گردی کو بند کرنے کے مطالبات !!!
اب کوئی ان ناسمجھوں کو بتائے کہ میاں چین کی بانسری بجاﺅ اور کوئی ڈھنگ کا کام دھندہ کرو کیوں اپنے گلے کے دشمن اور غنڈوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے پر ت±لے ہو ،آخر بدمعاش بھی کچھ تو کرے گا، اب اس کی مرضی وہ جو چاہے کرے اور اگر بدمعاش لکھا پڑھا اور تجربہ کار لڑاکو ہو جو جدید سائنسی آلات حرب کے ساتھ جب جس کو چاہے اسکا ناطقہ بند کرے تو ان پھپڑ دلالوں اور بے معنی شور شرابوں کا حاصل کیا ہوگا وہی جو آج تک ہوتا آیا ہے۔امید ہے یہ دنیا ایک دن بدمعاشوں اور غنڈوں سے پاک ہو اور اس میں موجود شیر بکری ایک گھاٹ پانی پیئیں لیکن جب تک اپنا غصہ ہی پینے پر گزارہ کریں تاکہ اجر یہاں اور وہاں مل سکے ،آپ اچھے مسلمان کہلا سکیں اجازت دیجئیے اور آپ کسی نئے احتجاج کی تیاری کریں ،اگلے ہفتے ملاقات ہوگی ،اللہ آپ سب کے مطالبات پورے فرمائے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here