سبق آموز کہانی!!!

0
106
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے مندرجہ زیل کہانی ایک سبق آموز منقول کہانی ہے اُمید ہے قارئین پڑھ کر محظوظ ہونگے اور اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے ان شا اللہ ۔ مائی نیم از جینا خاتون نے فلائیٹ ہموار ہوتے ہی اپنا ہاتھ میری طرف بڑھا دیا میں نے کتاب بند کی اور اس کے ساتھ گرم جوشی سے ہاتھ ملایا خاتون بزرگ تھی عمر ساٹھ اور ستر کے درمیان ہو گی وہ شکل سے پڑھی لکھی اور سمجھ دار بھی دکھائی دیتی تھی اس نے کتاب کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کیا یہ عربی کی کتاب ہے میں نے مسکرا کر جواب دیا نہیں یہ اردوزبان کی کتاب ہے وہ مسکرائی اپنا ہاتھ دوبارہ میری طرف بڑھایا ملایا اور دیر تک جھلا کر بولی تم پاکستانی ہو میں نے گرم جوشی سے جواب دیا الحمد للہ وہ حقیقتا خوش ہو گئی فلائیٹ لمبی تھی چنانچہ ہم دیر تک گفتگو کرتے رہے پتہ چلا جینا امریکن ہے تاریخ کی استاد ہے وہ طالب علموں کو عالمی تنازعے پڑھاتی ہے چنانچہ وہ مسئلہ کشمیر سے اچھی طرح واقف ہے وہ قائداعظم محمد علی جناح اور مہاتما گاندھی دونوں سے بہت متاثر تھی اس نے مجھ سے پوچھا کیا تم نے گاندھی کو پڑھا ہے میں نے جواب دیا جی ہاں میں نے گاندھی کی آٹوبائیو گرافی بھی پڑھی اور ان کے سات سماجی گناہوں کا مطالعہ بھی کیا جینا نے مجھ سے گاندھی کے سات سماجی گناہوں کے بارے میں پوچھا میں نے عرض کیا پوپ گریگوری اول نے 590میں سات خوفناک گناہوں کی فہرست جاری کی تھی ان کا کہنا تھا انسان کو سات گناہ ہوسبسیار خوری لالچ کاہلی شدید غصہ حسد اورتکبر ہلاک کر دیتے ہیں انسان اگر ان سات گناہوں پر قابو پا لے تو یہ شاندار بھرپور اور مطمئن زندگی گزارتا ہے گاندھی جی نے پوپ گریگوری کے سات گناہوں کی فہرست سے متاثر ہو کر 1925میں سات سماجی گناہوں کی فہرست جاری کی ان کا کہنا تھا جب تک کوئی معاشرہ ان سات گناہوں پر قابو نہیں پاتا وہ معاشرہ اس وقت تک معاشرہ نہیں بنتا گاندھی جی کے بقول اصولوں کے بغیر سیاست گناہ ہے کام کے بغیر دولت گناہ ہے ضمیر کے بغیر خوشی گناہ ہے کردار کے بغیر علم گناہ ہے
اخلاقیات کے بغیر تجارت گناہ ہے انسانیت کے بغیر سائنس گناہ ہے اور قربانی کے بغیر عبادت گناہ ہے یہ سات اصول بھارت کیلئے گاندھی کا سماجی ایجنڈا تھا وہ مسکرائی مجھے تھپکی دی اور پھر پوچھا کیا تم قائداعظم محمد علی جناح کے سات اصول بھی بیان کر سکتے ہو میں نے مسکرا کر جواب دیا قائداعظم پریکٹیکل بااصول انسان تھے وہ فرمودات پر یقین نہیں رکھتے تھے چنانچہ انہوں نے زندگی میں قوم کو کوئی تحریری ایجنڈا نہیں دیا تھا وہ میری طرف دیکھتی رہی میں نے عرض کیا گاندھی اور قائداعظم میں فرق تھا گاندھی فلاسفر تھے اور قائداعظم پریکٹیکل انسان تھے وہ کہنے کی بجائے کرنے پر یقین رکھتے تھے چنانچہ ہمارے پاس اقوال سے زیادہ قائداعظم کی مثالیں موجود ہیں میں خاموش ہو گیا وہ بولی میں وہ مثالیں سننا چاہتی ہوں میں نے عرض کیا مثلا قائداعظم نے پوری زندگی وقت کی پابندی کی پوری زندگی قانون نہیں توڑا پوری زندگی اقرباپروری نہیں کی پوری زندگی رشوت دی اورنہ لی
پوری زندگی اپنے مذہبی رجحانات کی نمائش نہیں کی( وہ سنی تھے وہابی تھے یا پھر بریلوی قائد نے پوری زندگی کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہونے دی) پوری زندگی وعدے کی پابندی کیپوری زندگی کوئی سمجھوتہ نہیں توڑا پروٹوکول نہیں لیا سرکاری رقم نہیں کھائی ٹیکس نہیں بچایا آمدنی نہیں چھپائی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا کسی کا حق نہیں مارا اور پوری زندگی کسی شخص کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔وہ مسکرا کر بولی ویل ڈن آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں وہ واقعی بہت شاندار انسان تھے
میں ان سے بہت انسپائر ہوں وہ رکی اور پھر آہستہ سے بولی میں اگر آپ سے مزید سوال پوچھ لوں تو آپ مائینڈ تو نہیں کریں گے میں نے مسکرا کر جواب دیا نہیں ضرور ضرور پوچھیں میں حاضر ہوں وہ بولی کیا آپ قائداعظم سے محبت کرتے ہیں میں نے فورا جواب دیا دل و جان سے وہ بولی آپ پھر بتائیے آپ میں اپنے قائداعظم کی کون کون سی خوبی موجود ہے میرے لئے یہ سوال غیر متوقع تھا میں پریشان ہو گیا اور میں پریشانی میں دائیں بائیں دیکھنے لگا
وہ شرمندہ ہو گئی اور آہستہ آواز میں بولی آپ یہ چھوڑ دیں آپ صرف یہ بتائیں آپ کی قوم نے اپنے قائد کی کون کون سی خوبی کو اپنی ذات کا حصہ بنایا میں مزید شرمندہ ہو گیا میرے ماتھے پر پسینہ آ گیا وہ مسکرا کر بولی میں تاریخ کی طالب علم ہوں میں اسلام سے بھی انسپائر ہوں میں آدھی اسلامی دنیا دیکھ چکی ہوں آپ مسلمان دو عملی (منافقت) کا شکار ہیں آپ لوگ ہمیشہ نبی اکرم کو اپنا ہیرو کہتے ہیں آپ ان کے خلفااور صحابہ کو بھی آئیڈیل کہتے ہیں لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو آپ ان کی کوئی ایک خوبی بھی اڈاپٹ نہیں کرتے
آپ میں آپ کے آئیڈیلز کی کوئی خوبی نظر نہیں آتی آپ لوگ قائد اعظم جیسی شخصیات کے بارے میں بھی اسی طرز عمل کا شکار ہیں آپ نے قائداعظم کو نوٹ پر چھاپ دیا آپ ہر فورم پر ان کی عزت بھی کرتے ہیں اور آپ ان کیلئے لڑنے مرنے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں لیکن جب ان جیسا بننے کی باری آتی ہے تو آپ دائیں بائیں دیکھنے لگتے ہیں چنانچہ میرا مشورہ ہے آپ اگر اسلام پھیلانا چاہتے ہیں تو آپ رسول اللہ ۖ جیسی عادتیں اپنا لیں اور آپ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ قائداعظم کے اصولوں پر عمل شروع کر دیں
آپ کا ملک یورپ سے آگے نکل جائے گا وہ رکی اور نرم آواز میں بولی میں اپنی ہر پہلی کلاس میں طالب علموں سے ان کے آئیڈیلز کے بارے میں پوچھتی ہوں یہ جب اپنے اپنے آئیڈیلز بتا دیتے ہیں تو پھر میں ان سے پوچھتی ہوں آپ وہ خوبیاں گنوائیں جو آپ نے اپنے آئیڈیلز سے متاثر ہو کر اپنی زندگی میں شامل کیں زیادہ تر طالب علموں کا رد عمل آپ جیسا ہوتا ہے میں پھر ان کو بتاتی ہوں میں اس وقت تک آپ کے آئیڈیل کو آئیڈیل نہیں مانوں گی جب تک آپ کی زندگی میں ان کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی
آپ اگر دل سے اپنے آئیڈیلز کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں تو پھر آپ میں اس کی عادتیں موجود ہونی چاہئیں ورنہ آپ منافق ہیں اور میں نے زندگی میں کسی منافق کو کبھی مطمئن اور اچھی زندگی گزارتے نہیں دیکھا وہ رکی اور بولی آپ یقین کریں میرے کورس کے آخر میں پوری کلاس اپنے اپنے آئیڈیلز جیسی ہو چکی ہوتی ہے آپ بھی اپنی قوم کو ٹریننگ دیں آپ انہیں بتائیں یہ اگر واقعی قائداعظم سے محبت کرتے ہیں تو پھر یہ قائداعظم جیسے ہو جائیں آپ لوگوں کا ملک قائداعظم کا ملک ہو جائے گا۔
میرا سفر ختم ہو گیا لیکن جینا سے سیکھا ہوا سبق کبھی ختم نہیں ہوگا میں روز صبح اٹھتے وقت اپنے آپ سے کہتا ہوں میں نے کل کا دن بھی قائداعظم کے بغیر گزار دیا کیا میں آج بھی اپنی زندگی میں قائداعظم کا کوئی اصول شامل نہیں کروں گا مجھے شرمندگی ہوتی ہے لیکن پھر اس کے ساتھ ساتھ نیا عزم نیا جوش بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ہمارے ملک کے تمام سیاستدانوں کا یہ المیہ رہا انہوں نے زندگی بھر قائداعظم کو نوٹ اور مزار سے باہر نہیں آنے دیا یہ 25 دسمبر 23 مارچ اور14 اگست کو قائداعظم کے نام پر ایک گھسا پٹا بیان جاری کردیتے ہیں اور بس
انہوں نے کبھی قائداعظم کی ذات اور حیات میں جھانکنے کی کوشش نہیں کی اور یہ وہ سیاسی منافقت ہے جس نے ہمارے سیاستدانوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا یہ آج ملک کے اندر رہ سکتے ہیں اور نہ ہی باہر یہ گارڈز کے بغیر بھی سروائیو نہیں کر سکتے یہ اپنے محل اپنے فلیٹ اور اپنی گاڑی سے نکلتے وقت بھی دائیں بائیں دیکھتے ہیں اور پھر گلی سڑک یا ائیرپورٹ پر قدم رکھتے ہیں اور یہ ہر لمحہ گو گو اور جوتے کے خوف کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں یہ کیا ہے؟ اور یہ لوگ یہ سزا کیوں بھگت رہے ہیں؟
یہ دراصل قائداعظم کے ساتھ منافقت کی سزا ہے آپ پاکستان کی تاریخ نکال کر دیکھ لیجئے آپ قائداعظم اور قائداعظم کے پاکستان کے ساتھ منافقت کرنے والے ہر حکمران کو عبرت کا نشانہ بنتے اور گم نامی میں مرتے دیکھیں گے آپ کو ملک کے تمام حکمران آخری زندگی میں تنہائی کے شکار اور لوگوں سے ڈرتے اورگھبراتے ملیں گے۔
منقول کہانی انتہاء دلچسپ و سبق آموز ہے
ملتے ہیں اگلے ہفتے اس دفعہ آپ کیلئے کوء نیا روحانی نقش معظم پیش کرنے کا اردہ ہے اپنی زعفرانی زردے کے رنگ کی روشناء تیار رکھئیے گا
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here