بھارت نے کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ڈی پورٹ کردیا

0
95

کراچی:

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق امیگریشن حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے  لیبر پارٹی کی رُکن ڈیبی ابراہمز کو اکتوبر2020تک کا ویزا ہونے کے باوجود دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا۔

ڈیبی ابراہمز مقبوضہ وادی پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ وہ آل پارٹی پارلیمینٹری گروپ فور کشمیر کی سربراہ بھی ہیں۔

 

ٹویٹ کے ذریعے انہوں  نے بتایا کہ دہلی ایئر پورٹ پر  امیگریشن حکام ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آئے اور انہیں بتایا گیا کہ ویزہ منسوخ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

ڈیبی ابراہمز نے ویزہ منسوخی کا سبب جاننے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور واپسی کے لیے زبردستی جہاز پر سوار کروادیا گیا۔ برطانیہ میں کام کرنے والی مختلف کشمیری تنظمیوں نے اس بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here