کراچی:
مارننگ شو کی میزبان ندا اور ان کے شوہر یاسر نواز نےانسٹاگرام پر لائیوسیشن کے دوران چند تجاویز اور دیسی ٹوٹکے شیئر کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے کورونا وائرس ہونے کی صورت میں خود کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔
ندا یاسر ، یاسر نواز اور ان کی بیٹی تینوں ہی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور گزشتہ 13 دنوں سے اپنے گھر میں خوداختیار کردہ تنہائی یعنی قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں۔ لیکن اس دوران ندا اور یاسر لوگوں سے دور نہیں ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھ رہے ہیں۔
ندا اور یاسر نے دو روز قبل قرنطینہ کے دوران اپنی شادی کی 18 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی یاد گار شادی کی سالگرہ ہے۔