وزیراعظم کا آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری مارکیٹ میں لانے کا حکم

0
215

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ گندم کی پیدوار کم ہونے کی وجہ سے افسران نے سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں اور سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here