بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 50 افراد ہلاک

0
193

تونس:

تیونس میں بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 50  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق  لیبیا سے یورپ جانے والے مہاجرین کی کشتی تیونس کے دارالحکومت سے 270 کلومیٹر دور بحیرہ روم میں الٹ گئی اور اس حادثے میں کم از کم 50 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا

 

تیونس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق  الٹنے والی کشی میں 70 مہاجرین سوار تھے جس میں سے 16 کو ماہی گیروں نے بچا لیا ہے تاہم باقی لاپتہ ہیں۔

مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشتی میں زیادہ  تر لیبیائی افراد سوار تھے جب کہ کچھ بنگلا دیشی اور مراکشی شہری بھی شامل تھے۔

بحیرہ روم کو دنیا کا سب سے خطرناک سمندری راستہ قرار دیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے مطابق لیبیا سے یورپ جانے والے روٹ میں ہر 14 میں سے ایک شخص زندہ ساحل تک پہنچتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here