میر شکیل الرحمن کی سالی پر انسانی سمگلنگ کا مقدمہ دائر

0
176

نیویارک(پاکستان نیوز)پاکستانی نژاد گھریلو ملازمہ ریحانہ بی بی نے ورجینیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی چینل کے مالک میر شکیل الرحمان کی رشتہ دار خاندان پر انسانی سمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرا دیا جس کی ابتدائی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے ، پاکستانی نژاد ریحانہ نے موقف اپنایا کہ وہ 2013 میں امریکہ آئی تھی اور آٹھ سال تک گھریلو ملازمہ کی ملازمت اختیار کی جس کے لیے اس نے مجموعی طور پر 25 ہزار ڈالر کی رقم حاصل کی ، ریحانہ نے یحییٰ فیملی پر الزام لگایا کہ انھوں نے مجھے انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جس سے تنگ آکر میں خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئی تھی اور اس کا ذکر میں نے اپنے پاکستان میں خاوند سے بھی کیا تھا ، آخر کار تنگ آکر میں نے انسانی حقوق تنظیم سے مدد لی اور مقدمہ دائر کیا ، مقدمے کی سماعت کے دوران یحیٰ فیملی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ۔ریحانہ نے موقف اپنایا مجھے دو سال تک ایک سٹور میں کیڑے ، مکوڑوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا گیا ، کام چھوڑنے پر پولیس کو کال کرنے کی دھمکیاں ملتی تھیں کیونکہ میرا پاسپورٹ ایک سال کا تھا جوکہ ختم ہو چکا تھا ، انھوں نے کہا کہ میری اس ملازمت سے انتہائی خوفناک یادیں وابستہ ہیں جن کو کبھی نہیں بھلا سکتی ہوں ۔مقدمے میں میر شکیل الرحمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے جوکہ ان دنوں پاکستانی جیل میں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here