اسلام آباد:
وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس چوری کیلیے جعلی پتوں پرقائم صنعتوں کا سراغ لگانے کیلیے ایف بی آرکو نظام بنانے کی ہدایت کردی۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلی ادارے نہ صرف سیلز ٹیکس چوری کرتے ہیں بلکہ اس کی واپسی کے دعوے کے لیے جعلی رسیدوں کے اجرامیں بھی ملوث ہیں۔
دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیوجعلی اندراج کاجائزہ لینے کیلیے مضبوط نظام متعارف کرانے میں ناکام رہا، ان لینڈ ریونیو کی طرف سے اندرج کے حوالے سے خطرات ہیں، جعلسازاس کمزوری کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں جس سے قومی خزانے کو آمدن میں نقصان ہوتا ہے۔