ایف بی آر نے جلد ضائع ہو جانے والی اشیاء کی کلیئرنس تیز کرنے کی ہدایات کردی

0
495

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے صنعتکاروں و مینوفیکچررز کی سہولت کے لیے جلد ضائع ہو جانے والی اشیاء کی کلیرنس تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجروں کی سہولت اور معاونت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کی تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس کی تیزرفتار کلیئرنس یقینی بنائیں ۔

چیف کلکٹرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس کی نگرانی کریں اور درآمد و برآمد کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ مزید برآں، چیف کلکٹرز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس میں تاخیر کی مختلف وجوہات مثلاً ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن جیسے دیگر اداروں کی جانب سے این او سی کے اجراء سےمتعلق مسائل وغیرہ کی نشاندہی کریں تاکہ تجارتی و صنعتی اداروں کی سہولت و معاونت کے لئے ان اداروں سے رابطہ کیا جا سکے۔

 

ایف بی آر کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تجارت میں ہر طرح کی سہولت پیدا کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس سے متعلق  کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے چیف کلکٹر سے رابطہ کریں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here