جائیداد ایمنسٹی اسکیم؛ لوگوں نے 127 ارب کا کالا دھن سفید کرالیا

0
207

کراچی:

سابقہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی جائیداد کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت مالی سال 2018-19ء کے دوران 127 ارب روپے مالیت کا کالا دھن سفید کیاگیا جبکہ جائیداد کی ایف بی آر اور ڈی سی ویلیو ایشن کے فرق پر 2 فیصد کے تناسب سے 3 ارب 85 کروڑ روپے مالیت کا ٹیکس جمع کیا گیا

وفاقی ریونیو ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اینڈ اسٹیٹسٹکس کے ڈیٹا پروسیسنگ کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران جائیداد کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 145 ارب روپے مالیت کا کالا دھن سفید کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران جائیداد کی ایف بی آر اور ڈی سی ویلیو کے فرق سے 4ارب 35 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دسمبر 2016ء میں ریونیو وصولیوں کے حجم میں اضافےکے لیے ایمسنٹی اسکیم کو ٹیکس قوانین کا حصہ بنایا تھا۔ اس اسکیم سے 3 فیصد کی ادائیگی پر پراپرٹی کا خریدار ایف بی آر کی ویلیو تک کی رقم کو دستاویزی کرسکتا تھا تاہم تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی 2019ء سے جائیداد کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ختم کردیا گیا ہے۔

 

اس طرح مذکورہ اسکیم کے ذریعے لوگوں نے اپنی جائیدادوں کودستاویزی بنانے کے لیےڈھائی سال تک فائدہ اٹھایا۔ جائیداد کی اس ایمسنٹی اسکیم کے باوجود گذشتہ مالی سال میں تقریبا دو ایمنسٹی اسکیمیں بھی متعارف کراوئی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here