عمرہ بحالی: 4 لاکھ معتمرین کی مسجدِ حرام میں نماز ادائیگی

0
88

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد عمرہ ادائیگی کی بتدریج بحالی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت اب تک مسجدِ حرام کی 75 فیصد گنجائش استعمال کی جارہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے اردو ایڈیشن میں حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی جبکہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد 9 لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجد حرام میں‌ نماز ادا کی۔ ان میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق، مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

اس ضمن میں معتمرین کی معاونت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے منظم طریقہ ہائے کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ نمازیوں اور معتمرین کی آمدورفت پر نظر رکھنے، ان کے طبی مسائل کے حل میں مدد کرنے اور مناسک عمرہ کی ادائی میں ان کی رہنمائی کی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here