لاس ویگاس میں ٹرک سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، 5 افراد ہلاک

0
83

نیواڈا:

امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرک سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 5 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس میں سائیکل سواروں کا گروپ ہائی وے پر جارہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، واقعہ میں ایک سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو ہوائی جہاز کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہائی پیٹرولنگ آفیسر کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈارائیور موقع سے فرار نہیں ہوا بلکہ تحقیقات میں تعاون کررہا ہے تاہم حادثہ ٹرک میں خرابی کے باعث رونما نہیں ہوا لہذا مکمل تحقیقات سے قبل حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here