سال نو کا آغاز !!!

0
23
رعنا کوثر
رعنا کوثر

سال نو کا آغاز !!!

قارئین! محرم کا مہینہ شروع ہوچکا ہے اس مہینے کی فضلیت یہ ہے کے ہم زیادہ سے زیادہ اپنے نبی کریم اپنے عظیم محسن حضرت محمدۖ پر کثرت سے درود بھیجیں۔ یہ حقیقت ہے کے آپ کے اور آپ کے خاندان کے بے پایاں احسانات اور نہایت رحم وتنفقت کا ہم کوئی بدلہ نہیں دے سکتے اگر کچھ کرسکتے ہیں تو صرف یہ کہ عقیدت ومحبت اور جاں نثاری کے ساتھ آپ کے حضور میں درود و سلام کے تحفے پیش کریں اور خدا سے دعا کریں کے تیرے نبی نے ہماری خاطر شب و روز جو لرزہ خیر تکلیفیں اٹھا کر ہم تک دین کی روشنی پہنچائی۔ ہم اس بے مثال احسان کا کوئی بدلہ نہیں دے سکتے۔ ان کے بعد ان کے اہل خاندان نے اسلام کا بول بالا کرنے کے لئے جو تکلیفیں اٹھائیں ہم ان کا بھی حق ادا نہیں کرسکتے۔ محرم کا مہینہ ہم کو یاد دلاتا ہے کے ہمارے حضور کے نواسوں حضرت امام حسین حضرت امام حسن اور ان کے اہل وعیال نے اس مہینے میں کتنی تکالیف اٹھا کر اسلام کا بول بوالا رکھا۔ لہذا ہم اللہ سے یہی درخواست کرسکتے ہیں کے حضورۖ پر اور ان کے اہل وعیال پر اور حضرت ابراہیم پر اپنی بیحد وبے حساب رحمتیں انڈیل ڈے۔ ان کے درجات کو بلند فرما دے۔
قرآن پاک میں مسلمانوں کو ہدایت دی گئی ہے۔
خدا اور اس کے فرشتے نبی پر برابر درود بھتیجے ہیں۔ تم بھی ان پر درود سلام بھیجو۔ کیوں یہ فرمایا کیونکہ اگر ہم تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو حضور نے اور آپ کی آل اولاد نے اسلام کے لئے اس کو قائم رکھنے کے لئے بہت بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں۔آپ نے لوگوں کی درخواست پر کچھ درود بھی سکھائے آپ نے فرمایا یوں درود پڑھا کرو خدا یا رحمت بھیج محمد اور محمد کی آل پر جس طرح تو نے رحمت فرمائی ابراہیم پر اور ابراہیم کی آل پر بے شک تو پاکیزہ صفات والا ہے۔ عظمت والا ہے خدا یا تو برکت نازل فرما محمد پر اور محمد کی آل پر تو پاکیزہ صفات والا ہے۔ درود نہ صرف آپ پر رحمت بھیجنے کا ذریعہ ہے بلکہ جب ہم برکت کی دعا کرتے ہیں تو ہمارے مذہب اسلام میں اور ہم سب میں ہماری اولاد میں اللہ برکت عطا فرماتا ہے۔ اس کی برکت سے ہماری اولاد بھی فیض یاب ہوگی۔اسی لئے حضور نے کہا ہے کہ جو مجھ پر درود بھیجتا ہے۔ اللہ اس پر دس بار رحمت بھیجتا ہے۔ رحمت نازل فرماتا ہے۔اس کے لئے دس نیکیاں لکھتا ہے۔ دس گناہ مٹا دیتا ہے۔ اور دس درجے بلند فرماتا ہے۔ اللہ پاک اس نئے سال یعنی ہمارے نئے اسلامی سال میں برکت عطا فرمائے اور ہم کو آپۖ اور ان کے اہل بیعت کے احسانات یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سال نو کا آغاز دورد پڑھ کر کریں۔ اور رحمتوں اور برکتوں کے لئے دعا کریں۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here