رمضان المبارک !!!

0
54
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے موقع کی مناسبت سے آج آپ سے گفتگو کیلیے ماہ مبارک رمضان کا انتخاب کیا ہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں شیطان کر بند کردیا جاتا ہے اور انسان اپنے لیئے مغفرت مانگ سکتا ہے نصیب کشاء ہوسکتی ہے روزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی وہ اُمت کیلئے اپنے لیئے مرحومین بزرگان کیلئے مغفرت کی دعا کرکے اپنے اور مرحومین کی بخشش کا زریعہ بن سکتا ہے تو کیوں نہ کچھ آداب و اعمال اور تشریحات اس حوالے سے نظر قارئین کرام کی جائین کہ وہ اس بابرکت مہینہ کی برکات سمیٹ لیں اور اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں کہ زندگی مختصر ہے اس عارضی قیام کا فائدہ اٹھالو۔رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سب پر نازل ہوں۔ اللہ تعالی اس بابرکت مہینے میں ہم سب کی عبادات، دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے، اور ہم سب کو صحت، خوشحالی اور ایمان کی روشنی عطافرما “اے اللہ! ہمارے لیے رمضان کو بابرکت بنا، ہمیں اس کے روزے رکھنے اور قیام کرنے کی توفیق عطا فرما، ہمارے نیک اعمال قبول فرما، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے۔ رمضان المبارک کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی فرماتا ہے: ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے، اس کے پچھلے تمام گناہ(صغیرہ گناہ) معاف کر دیے جاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
جو کوئی ایمان اور ثواب کی نیت سے لیل القدر میں قیام کرے اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی اور روزے دار کی دعا جب تک وہ افطار نہ کر لے۔
رمضان المبارک کے تینوں عشروں کی دعا پہلے عشرے کی دعا۔ : ربِ اغفِر وارحم وانت خیر الرحِمِین۔ ترجمہ :اے میرے رب مجھے بخشش دے مجھ پر رحم فرما،توسب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔ دوسرے عشرے کی دعا۔ :استغفِراللہ ربِی مِن کلِ ذنب واتوب اِلیہ۔ِ ترجمہ:میں اللہ سے تما م گناہوں کی بخشش مانگتا/مانگتی ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا /کرتی ہوں۔
تیسرے عشرے کی دعا۔ :اللھم اِنک عفوا تحِب العفوفاعف عنا۔ ترجمہ:اے اللہ بے شک تو معاف کرنے والاہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس ہمیں معاف فرمادے۔ اس کے ساتھ کثرت سے لاالہ الا اللہ کا ذکر کریں کہ یہ افضل الذکر ہے ۔۔اورالحمد اللہ کہ یہ افضل الدعا ہے اور اول آخر بے شمار درود پاک پڑھیں ۔
ایک انتہائی اہم مسئلہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت ایک بات جو عام ہے وہ یہ ہے کہ ہماری عوام کی ایک بڑی تعداد یہ سمجھتی ہے کہ وقتِ سحری اس وقت تک ہوتا ہے جب تک آذان کی آواز آتی رہی۔ جب تک مئوزن صاحب آزان دے رہے ہیں ہم کھا پی سکتے ہیں اسی طرح وقتِ افطار کے وقت بھی یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ جب تک آذان کی آواز نہ آئے روزہ نہیں کھولتے ۔ یا جیسے ہی آذان کی آواز آجائے فورا روزہ کھول دیتے ہیں یہ بھی دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے ہیں کہ وقت افطار ہوا بھی ہے یا نہیں۔
روزہ بند کرنے یا کھولنے کا تعلق آذان سے بالکل نہیں ہے۔ وقت افطار کے وقت مئوزن پہلے اپنا روزہ کھولتے ہیں پانی کھجور کھاتے ہیں پھر آذان دیتے ہیں اسی طرح سحری کے وقت مئوزن صاحب سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد آذان دیتے ہیں۔ اسلیئے آپ لوگ اپنے پاس سحری و افطاری کا کیلینڈر رکھیں اور کیلینڈر میں وقت دیکھ کر احتیاطی طور پر ایک ۔دو منٹ کی احتیاط سے روزہ رکھیں اور کھولیں۔ آذان کا انتظار کرنا ضروری نہیں کبھی کبھی یہ مشاہدہ بھی ہوتا ہے کہ مئوزن صاحب کی گھڑی کا وقت آگے پیچھے ہوتا ہے اور ہم انکی آذان کا انتظار کررہے ہوتے ہیں۔ ہماری زراسی بے احتیاطی سے ہمارا روزہ خراب ہوسکتا ہے ۔اب جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔بچہ بچہ کے پاس اسمارٹ فون انٹرنیٹ کی سہولت ہے تو اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔
اللہ سبحان و تعالی کے جہاں ہم پر بے پناہ احسانات ہیں وہاں ایک بہت بڑا احسان رمضان المبارک کا مہینہ ہے
سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر ادا کیجیے کہ اس نے صحت کے ساتھ ہمیں رمضان میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا کیونکہ گزشتہ سال اموات کی شرح بہت زیادہ رہی اس کا احسان ہے کہ صحت کے ساتھ ہمیں سلامت رکھا
یہ مہینہ کیوں سپیشل ہے جیسا کہ اس کا نام رمضان(ر،م،ض) سے ہیجس کا مطلب ہے *جلا دینا* اس مہینے میں اللہ سبحان و تعالی گناہوں کو جلا دیتے ہیں جیسے آگ چیزوں کو جلا ڈالتی ہے
اگر گناہ باقی رہیں تو انسان پر نہ صرف نحوست طاری رہتی ہے بلکہ ڈپریشن کا شکار بن جاتا ہے اور دنیا کی لذتوں سے بھی محروم ہو جاتا ہے،بیماریوں اور پریشانیوں میں گِر جاتا ہے
اللہ کی کتنی بڑی مہربانی ہے کہ وہ *رمضان* عطا کرکے انسان کو گناہوں سے دھو ڈالتا ہے
گناہوں کی کراہت کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو جاتا ہے کہ ابو سفیان ثوری فرماتے ہیں *میں نے دس سال اللہ کی عبادت کی مگر ایک گناہ کی وجہ سے اس سے روک دیا گیا* اولیا اللہ اپنے گناہوں کو پہچان لیا کرتے تھے کہ جس کی وجہ سے عبادت کی روح ختم ہو گئی
ہم بھی اگر غور کریں تو جس دن غفلت میں وقت گزار دیں اس دن عبادت میں مزا نہیں رہتا۔۔۔ لہذا اپنے گناہوں کا بوجھ اتار دیا کریں توبہ و استغفار کے ذریعے۔۔۔۔گناہ کی وجہ سے انسان اپنے *رب* کی نظروں سے گر جاتا ہے جنت سے دور ہو جاتا ہے
ہمیں چاہیے کہ اپنے رب سے بنا کر رکھیں اس کی نافرمانی نہ کریں اس مہینے میں گناہوں کو چھوڑنا ہے اس سائیکل کو توڑنا ہے لہذا ڈٹ جائیں
شیطان انسان کو بہکاتا ہے *کہ تمہاری توبہ قبول نہیں ہوگی اس لیے کوئی فائدہ نہیں* ہمارے سامنے حضرت آدم علیہ السلام کی مثال ہے توبہ کرنا کبھی مت چھوڑیں
پیاری بہنو ں پیارے بھائیوں یہی مہینہ واپس آنے کا ہے اللہ کی طرف پلٹنے کا مہینہ ہے،سلامتی حاصل کرنی ہے ہر غم،پریشانی،آزمائشوں سے نجات حاصل کرنی ہے ان شا اللہ
ہم ہر پل اللہ کے *محتاج* ہیں۔۔گڑ گڑا کر عاجزی کے ساتھ رب سے دعائیں کریں وہ دھتکارتا نہیں ہے،بار بار مانگنے کا طعنہ نہیں دیتا،احسان نہیں جتاتا جبکہ بندے کا رویہ اس سے مختلف ہے۔۔۔۔
دن میں کتنی بار *حی ال الفلاح* کی پکار آتی ہے ہمارا طرز عمل اس پکار کے جواب میں کیا ہوتا ہے اپنا *جائزہ* لینے کی ضرورت ہے لہذا یہ مہینہ رب سے *تعلق* بحال کرنے کا ہے
رمضان المبارک رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ یہ ہمیں صبر، شکر، عبادت اور دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں اللہ کے قریب ہونے، اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور نیکیوں میں اضافہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
آئیں! اس مبارک مہینے میں دلوں کی کدورتیں مٹائیں، محبت، اخوت اور خیر خواہی کو فروغ دیں، اور اللہ کی رضا کے لیے اپنے اعمال کو بہتر بنائیں۔ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ اپنی زبان، آنکھوں، کانوں اور دل کو بھی برائیوں سے بچانے کا نام ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے، تقوی اختیار کرنے اور اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
دعا گو خیر اندیش
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here