کیرالہ:
متعصب مودی سرکار نے ایک کالج میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کے جرم میں 30 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے سلور آرٹس اینڈ سائنس کالج میں طلبا یونین کے انتخابات کے موقع پر چند پُرجوش نوجوانوں نے ایک نہایت بڑا پاکستانی پرچم فضا میں لہرا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔
اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ بھارت کے پُر تشدد اور نفرت آمیز ماحول میں امن کے حق میں نعرے، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاکستانی پرچم لہرانے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور بی جے پی کی مقامی قیادت بھارتی جھنڈا لیکر کالج پہنچ گئی۔
بھارتی جنتا پارٹی کی مقامی قیادت کی آمد اور شدید دباؤ کے باوجود کیرالہ کے بہادر جوانوں نے نعرے بازی نہ روکی تو اقتدار اور طاقت کے نشے میں چور بی جے پی رہنماؤں نے پولیس کو طلب کرلیا۔
یہ خبر پڑھیں: بھارت نے مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی
پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرکے پاکستانی پرچم کو اپنی تحویل میں لے لیا جب کہ بی جے پی کی مقامی قیادت کے دباؤ پر 30 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا۔