عراقی فورس کا داعش کے گورنرِ بغداد کوہلاک کرنے کا دعویٰ

0
110

بغداد:

حکومت نواز عسکری گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا خود ساختہ گورنرِ بغداد عبدالسلام حامد حامود عرف ابو نور ایک کارروائی کے دوران مارا گیا جب کہ اس کے معاون کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے خو دساختہ طور بنائے گئے والیٔ بغدادعبدالسلام حامد حامود کی گاڑی کو حکومت نواز عسکری گروہ نے مغربی صوبے انبار میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابونور مارا گیا اور اس کا معاون زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ فورسز نے 6 قیدیوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے صفحے میں حکومت نواز فورس کا کہنا تھا کہ  نام نہاد والیٔ بغداد کی لاش جوائنٹ آپریشن کمانڈ کو بھیجی جارہی ہے جب کہ ابونور کے زخمی معاون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جسے پوچھ گچھ کے بعد جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

بازیاب ہونے والے قیدیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ عراقی فورسز نے تقریباً تمام ہی علاقوں سے داعش کا قبضہ واگزار کروالیا ہے تاہم داعش کے چند سرکردہ لیڈرز اب بھی مضافاتی علاقوں میں اپنی کمین گاہوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جن کے خلاف حکومتی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here